اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی ڈاکٹر عاصم کیس لڑنے سے معذرت
کراچی(92نیوز)اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم کیس لڑنے سے معذرت کر لی ہے ۔ نثار درانی کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے خلاف نو نجی اور سات سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ضیا الدین اسپتال کے ملازموں نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں دہشت گرد زیر علاج رہے۔