اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی ۔ حکومت آج بھی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عدالت کیساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے ۔ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ مسلمان بن کر مختلف عہدوں پر فائز رہنے والوں کی رپورٹ کیوں جمع نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ۔