اسلام آباد ، ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے دو پاکستانیوں کو کچل دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایک اور امریکی سفارتکارنے دوپاکستانیوں کو کچل دیا ، سیکرٹریٹ کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ۔گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈریکس چلا رہا تھا ۔
جیپ کیو این 734نے موٹر سائیکل اے ارایم 935 پر سوار شہری نزاکت اور وسیم کوسیکرٹریٹ چوک کے قریب ٹکر ماری ، حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔