اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔
بلاول بھٹو زرداری طیارے میں اسلام آباد پہنچے ، ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا اور حادثے کا شکار ہونے سےبال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق واقع بے نظیر ائیرپورٹ پر پیش آیا ، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بالکل خیریت سے ہیں ۔