Friday, September 20, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل اراکین کا تحفظ خواتین بل پر تحفظات کا اظہار

اسلامی نظریاتی کونسل اراکین کا تحفظ خواتین بل پر تحفظات کا اظہار
March 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اراکین نے تحفظ خواتین بل پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اراکین کی رائے ہے کہ بل غیر اسلامی اور آئین کے متصادم ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جاری ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے سے ہٹ کر پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ خواتین بل کا معاملہ زیرغور آیا۔ کونسل کے اراکین نے بل کو غیراسلامی اور آئین سے متصادم قرار دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ بل کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر لایا جائے اور بل کا بغور جائزہ لے کر اسلامی نظریاتی کونسل اپنی سفارشات مرتب کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحفظ خواتین بل کی کاپی پنجاب اسمبلی سے منگوائی جائے گی۔ آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں قرآن بورڈ کی تشکیل اور سود کے خاتمے سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔