اسرائیل نے نئے مکانوں کی تعمیرکیلئےہزاروں فلسطینیوں کو بے گھرکردیا
تل ابیب (ویب ڈیسک)مظلوم فلسطینیوں پرصیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ہزاروں نئے مکانات بنانے کیلئے فلسطینیوں کو گھروں سے نکال دیا گیا جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا مگر اسرائیلی باز نہ آئے۔
تفسیلات کےمطابق مزید 3000گھروں کی تعمیر کااعلان کرنے کے بعد اسرائیل نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے امونا نامی علاقہ میں مقیم فلسطینیوں کو بے گھر کرنا شروع کردیاجس کے خلاف فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔اہلکاروں نے احتجاج کی پروا نہ کرتے ہوئے 20سے زیادہ عمارتوں کوخالی کرالیا۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب جن اسرائیلیوں کو نئی بستیوں میں جگہ دی جائے گی انہوں نے فلسطینیوں کے جذبات کا مذاق اڑانے کیلئے عبادت کے نام پرجشن منایا۔