اسرائیلی اور بھارتی رہنما اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسرائیل اوربھارت کے رہنمامقبوضہ مغربی کنار ے اور مقبوضہ کشمیرکاقبضہ ختم کرنے پر آمادہ ہونے میں اخلاقی دیوالیہ پن ظاہر کررہے ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹ کے حصول کے لئے ان کے اقدامات عالمی قوانین ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور خود ان کے اپنے آئین سے متصادم ہیں ۔
وزیراعظم نے حیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اُن ممالک کے عوام اس بات پرغم وغصہ کیوں نہیں کرتے کہ ان کے رہنما صرف انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تمام حدیں عبورکرگئے ہیں۔