Friday, September 20, 2024

استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے

استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے
August 16, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) سُروں کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے مگر ان کے گائے ہوئے گیت، قوالیاں اور غزلیں آج بھی دنیا موسیقی پر راج کر رہی ہیں۔ موسیقی کے بےتاج بادشاہ  نے تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق ومغرب تک پھیلانے میں صرف کر دی ۔ انہوں نے مغربی دھنوں کو موسیقی کے امتزاج سے صوفیانہ کلام کو مست کر دینے والا انداز بخشا۔ جھنگ بازار میں موجود بابا لسوڑی شاہ کا یہ دربار جہاں استاد نصرت فتح علی خان اپنی قوالیوں کا ریاض کیا کرتے تھے آج بھی ایک تاریخی حثیت کا حامل ہے۔ جھنگ روڈ پر استاد نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ ان کی ان مٹ یادوں کی طرح آج بھی پھولوں سے مہک رہی ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان انچاس برس کے ہوئے تو گردوں کے عارضے نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ موسیقی کے افق کا یہ ستارہ 16 اگست 1997 کو اچانک غروب ہو گیا۔