اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی
اسلام آباد(92نیوز)اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
صوبوں اور وفاق سے اردو کے فروغ سے متعلق اقدامات کی رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرانے کا حکم۔
سپریم کورٹ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ بتایا جائے کتنے عرصے میں کن مراحل میں اقدامات مکمل کیے جائیں گے۔
چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 45 سال میں جتنی حکومتیں آئیں انھوں نے اردو کے فروغ کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ملکی نظام میں یکسانیت ہونی چاہیےہم آج بھی برطانیہ کے غلام ہیں کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی۔