اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی
کراچی (92 نیوز) اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
اداکار فیصل قریشی اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ کا سین عکس بند کراتے ہوئے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ سین میں فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اگرچہ سین میں نقلی گولیاں چلائی گئیں ،پھر بھی فیصل قریشی کمر پر لگنے والی ربڑ کی گولی سے زخمی ہوئے۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل قریشی نے اپنا کام مکمل کروایا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے مداح پریشان ہو گئے۔