Friday, September 20, 2024

احد چیمہ نے چودہ ارب کا ٹھیکہ سعد رفیق کے بھائی کو دیا، فواد چودھری

احد چیمہ نے چودہ ارب کا ٹھیکہ سعد رفیق کے بھائی کو دیا، فواد چودھری
February 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احد چیمہ نے  14 ارب روپے کا ٹھیکہ وزیر ریلوے  سعد رفیق کے بھائی کو دیا ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اصل وزیراعظم   پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایت لیتے ہیں ، تحریک انصاف اداروں کے تحفظ کے لیے ان کے پیچھے ہے ۔