احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہو گا۔ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ حکومت مذاکرات بھی کرے گی ۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1182886390889172992
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمٰن کے مارچ کی بلی تھیلی سے باہر آگئی ۔ ثابت ہوگیا ان کا مارچ کشمیر کیلئے چوروں کی آزادی کیلئے ہے۔ یہ مظلوموں اور بے کسوں کیلئے نہیں کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کیلئے نکل رہے ہیں۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1182893719864926209
پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے بھی آزادی مارچ کے حوالے اپوزیشن کی خوب کلاس لی اور بولے 2018 میں لوگوں نے کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کر لی، اب کیسا آزادی مارچ۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا مسترد شدہ پارٹیاں اکٹھی ہو رہی ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہیں۔