احتساب عدالت کا شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم
کراچی (92نیوز) احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تو نیب حکام نے بتایا کہ شرجیل میمن و دیگر پر اشتہارات کی مد میں پانچ ارب سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔
عدالت نے عدم گرفتاری پر شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ کرپشن الزام پر انیتا بلوچ کو بھی اشہاری قرار دیا جاچکا ہے۔