Friday, September 20, 2024

اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دینے کی ٹرمپ کی تجویز مسترد

اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دینے کی ٹرمپ کی تجویز مسترد
March 31, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی نامعقول تجویز پر بالآخر وائٹ ہاو¿س کو لب کشائی کرنا پڑ ہی گئی۔ ارب پتی سیاستدان نے تجویز دی تھی کہ امریکا کونیو کلیئر ہتھیاروں کے حصول کے لیے اپنے اتحادیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جسے امریکی حکام نے تباہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ری پبلکن ارب پتی سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ امریکا کو اپنے اتحادی جاپان اور جنوبی کوریا کو نیوکلیئر ہتھیاروں کو دشمنوں کی روک تھام کے لیے تیاری میں حوصلہ افزائی کرنے چاہئیں۔ امریکی حکام کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز پر میدان میں آنا ہی پڑا۔ ترجمان وائٹ ہاو¿س جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے امریکا کی جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کے خلاف پالیسی سے متصادم قرار دیا ہے۔