آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع
کراچی ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی ۔
عدالت نے نیب حکام کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
آغا سراج درانی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ گرفتاری غیرقانونی ہے ، رہا کیا جائے ،جب قانونی تقاضے پورے ہوں گے تو گرفتار کرلیا جائے۔