آسٹریلیا میں کورونا وباء کا زور ٹوٹ گیا، کیسز کی سطح نیچے آگئی
وکٹوریا (92 نیوز) آسٹریلیا میں کورونا وباء کا زور ٹوٹ گیا، سب سے زیادہ متاثرین رپورٹ کرنے والی ریاست وکٹوریا میں 24 جون کے بعد سے سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی دوسری گنجان آباد ترین ریاست وکٹوریا کورونا وبا کا گڑھ تھی، جہاں کئی علاقوں کو کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں وکٹوریا میں کورونا کے صرف 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جو 24 جون کے بعد رپورٹ ہونے والی کم ترین تعداد ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کی بحالی کیلئے ضروری ہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ترین سطح پر لایا جائے اور مسلسل کم ہوتے کیس کورونا وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سخت عمل درآمد کا نتیجہ
ہے۔