آرمی چیف کی رات گئے شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات ،مسائل سنے
راولپنڈی(92نیوز)یوم دفاع کی تقریب کے اختتام پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع کی تقریب ختم ہوئی تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی بعض احکام جاری کئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے لواحقین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔