آرمی چیف کا بہاولپور کور کا دورہ، آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے دورہ پر سنائپرز تربیت میں مصروف جوانوں کی مہارت کا بھی جائزہ لیا۔ زیر تربیت جوانوں نے 1500 میٹرز پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی، قبل ازیں بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔