Saturday, September 21, 2024

آرمی چیف سے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف سے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات
March 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئرچیف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو یادگار شہداء پر اعزازی گارڈ پیش کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف نے الوداعی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا، ایئر چیف کی انتھک کاوشوں، معیاری قیادت کے باعث آج پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں۔