آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایران طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں مسافر طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایران کے صوبہ اصفہان میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 66 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بدقسمت طیارہ سیمی روم شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوا،دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔