آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) آذر بائیجان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، عمران خان نے آرمینیا سے آزاد کرائے علاقوں میں ترقی کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے یکجہتی کا اعلان کیا ، آذری وزیر نے شاہ محمود سے بھی ملاقات کی ، وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ، میولوت چاؤش اوغلو نے گورنر سندھ سے ملاقات بھی کی۔