آئی سی سی کے نئے قوانین ، شام کے بعد اسکور دوگنا ہوں گے
دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کے لئے نئے قوانین متعارف کرا دیے ۔
آئی سی سی نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کرکٹ کے نئے اور حیرت انگیز قانون بتائے ، آئی سی سی کے مطابق اب کھلاڑی کی جرسی پر نمبر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام ہینڈلز بھی ہوں گے۔
ایک اور ٹوئٹ میں آئی سی سی نے بتایا کہ ٹاس کے بجائے ٹوئٹر پر پول ہوگا کہ کونسی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی اور کونسی ٹیم باؤلنگ کرے گی۔
ایک اور دلچسپ قانون یہ تھا کہ اگر میدان میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے تو کھلاڑی نیکر یا شارٹس پہن کر میدان میں آ سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں شام کے بعد رنز دوگنے ہو جائیں گے۔ جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین نے ان تبدیلیوں کو سچ مان لیا تو کچھ نے فوراً انکا تعلق اپریل فول سے جوڑ دیا۔