آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو چار سال بیت گئے
لاہور (92 نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو چار سال بیت گئے۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔
18جون2017 پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن جب قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔ آج کے دن چار سال پہلے اوول کے میدان میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان نے بھارتی باؤلرز کی خوب ٹھکائی کی اور 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
#OnThisDay
in 2017, Pakistan beat India at The Oval to win the #CT17.
Let’s relive that sensational Sunday! #WeHaveWeWill
pic.twitter.com/POakWMi6fK
339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاسٹ بولر محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی ۔ روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون محمد عامر کا شکار بنے۔ حسن علی نے بھی تین قیمتیی وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی پوری ٹیم 158 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان نے 180 رنز سے فائنل معرکہ جیت کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔