آئی ایم ایف کا مشن آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد (92 نیوز)آئی ایم ایف کا مشن ڈائریکٹر ایرنسٹو ریمریز ریگو کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچ رہاہے ، وفد ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کریگا۔
آئی ایم ایف کا وفد ایس ای سی پی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا ، وفد حال ہی میں ٹیکنیکل مشن کے دورے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا ، مشن پاکستان کیلئے ای ایم ایف کے قرضوں کی آئندہ قسط کے اجراء کی سفارش کرے گا۔