آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ، کیپٹن ر صفدر
اسلام آباد (92 نیوز) کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں ،آئین پر فائر نہیں کر سکتے۔، آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن ر صفدر نے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مزمت ہے۔ تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ۔