Friday, May 3, 2024

یہی لانس نائیک شوکت کا قاتل ہے !!! گواہ نے 84افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن عمیرصدیقی کو شناخت کر لیا

یہی لانس نائیک شوکت کا قاتل ہے !!! گواہ نے 84افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن عمیرصدیقی کو شناخت کر لیا
July 6, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں 84 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کی شناخت پریڈ، گواہ نے لانس نائیک کے قتل کیس میں ملزم کو شناخت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 84 افراد کے مبینہ ٹارگٹ کلر ایم کیوایم کارکن ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز اہلکار قتل کیس میں شناخت کر لیا گیا۔ ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز اہلکار قتل کیس میں شناخت پریڈ کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو دس اجنبی افراد کے درمیان کھڑا کیاگیا اور گواہ کو کمرہ عدالت میں بلوایا گیا۔ گواہ نے ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز لانس نائیک شوکت کے قاتل کے طور پر شناخت کر لیا۔ واضح رہے ملزم نے چار سال قبل 2010 ءمیں رینجرز اہلکار شوکت کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ ملزم کا تعلق ایم کیوایم الیکشن کمیشن سے ہے۔