Friday, May 17, 2024

یہ کیسی جمہوریت ہے کہ سیاستدانوں کو خریدنے کی قیمتیں لگ رہی ہیں، وزیر اعظم

یہ کیسی جمہوریت ہے کہ سیاستدانوں کو خریدنے کی قیمتیں لگ رہی ہیں، وزیر اعظم
February 19, 2021

اٹک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ سیاستدانوں کو خریدنے کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن میں رشوتیں دی جاتی ہیں، یہ آج سے نہیں تیس سال سے ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اٹک میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب میں کہا، اپوزیشن ہمارے لوگوں کوخرید کر سینیٹ میں اپنے زیادہ لوگ لانا چاہتی ہے، جن کے بچے، منشی اور داماد بھی باہر ہیں۔

اُنہوں نے کہا، لگتا ہے یہ گوالمنڈی میں نہیں برطانیہ کے محلوں میں پیدا ہوئے تھے۔ کرپشن کرکے بیٹے ، سمدھی سمیت سب باہر بیٹھے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کامرہ کو بھی ٹیکنالوجی زون میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔