Saturday, May 11, 2024

یہ کون سی سرجریاں ہیں جو کافی شاپ پر ہو رہی ہیں؟، شہباز گل

یہ کون سی سرجریاں ہیں جو کافی شاپ پر ہو رہی ہیں؟، شہباز گل
August 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ یہ کون سی سرجریاں ہیں جو کافی شاپ پر ہو رہی ہیں؟، علاج کے نام پر باہر جا کر سیر سپاٹوں میں مصروف نواز شریف نے عدالت کو گمراہ کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دماغی توازن اُن سیاسی یتیموں کا درست نہیں جو ادھے مفرور اور ادھے ضمانتوں پر ہیں۔ خاندانی غلامی اور شریفوں کی چاپلوسی کے بجائے عالمی معاشی حالات دیکھیں، جہاں پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہے وہاں متحدہ کرپٹ اپوزیشن منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار میں ہیر پھیر کے ماہر اسحاق ڈار نے روپے کی قیمت مصنوعی طریقے سے کم کی، اس چکر میں فارن ریزرو سے قوم کا 8 ارب ڈالر کا نقصان آپ کے اسی نااہل اسحاق ڈار کا کارنامہ ہے۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھے۔ ڈاکٹر شہباز گل بولے کہ قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر شریف خاندان کے ذاتی اثاثے 86 گنا بڑھے، دبئی، لندن اور امریکا میں ذاتی جاگیر بنانے والے کس منہ سے غریب عوام کا نام لے رہے ہیں۔ آپ کی طرح آپکی جعلی ترقی اور مصنوعی جی ڈی پی گروتھ کی قیمت ملک کی غریب عوام ابھی تک ادا کر رہے ہیں۔