Thursday, May 9, 2024

یہ وہی فیصلہ ہے جو 99 میں طیارہ کیس کا آیا تھا، مریم اورنگزیب

یہ وہی فیصلہ ہے جو 99 میں طیارہ کیس کا آیا تھا، مریم اورنگزیب
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق فیصلے پر واویلا  سامنے آ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جو 99 میں طیارہ کیس کا آیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے محمد نوازشریف کا تا حیات نا اہل کرنے کا فیصلہ دیا ہے ، محمد نوازشریف پر کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ جے آئی ٹی کے ثبوتوں بھرے صندق آج بھی تالا لگے پڑے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ واجد ضیاء عدالت میں کہہ چکے ہیں نوازشریف کیخلاف کوئی دستاویز موجود نہیں محمد نوازشریف کیخلاف ٹرائل جاری ہے ، کسی بھی سیاستدان کی نا اہلی کا فیصلہ عوام کرے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا وہ آمر آج باہر بیٹھا ہے ۔ پاکستان کے وزرائے اعظم کیخلاف فیصلوں کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے ، مسلم لیگ ن آج بھی ملک کے مقبول ترین جماعت ہے۔ نواز شریف کیخلاف جب بھی فیصلہ آیا وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کرواپس آئے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ اب نظریہ ضرورت صرف پاکستان کی عوام استعمال کرے گی ، فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے ، محمد نوازشریف نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی بات کی ، محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بھی بات کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے آئینی ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، آئینی اداروں کی عزت کرنی چاہیے،سپریم کورٹ کی عزت ہم پر لازم ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کو جنم دیا جا رہا ہے ، ن لیگ کی مقبولیت کو نوازشریف کی نااہلی س جوڑا جا رہا ہے ، نااہل کر کے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہو سکتی، اس سے سیاست ایک نئے دور میں داخل ہو گی ، ووٹ کو عزت دو نوازشریف کا نعرہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ، ایسے فیصلوں کے خمیازے آج تک پاکستانی عوام بھگت رہی ہے ، پاکستانی عوام کے دلوں میں نوازشریف بستے ہیں۔ پاکستانی عوام اس فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کرینگے، پاکستان کی سول سوسائتی اور میڈیا بیدار ہو گیا ہے۔