Friday, April 19, 2024

یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام تر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے، شہباز شریف

یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام تر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے، شہباز شریف
August 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا، یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام تر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔

اُنہوں ںے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ، یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا شافی نسخہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا، کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔