Friday, May 10, 2024

یہ نظام نہیں چل سکتا، خارجہ پالیسی گورننس سمیت حکومت ہر جگہ حملے کر رہی ہے ، ‏بلاول بھٹو

یہ نظام نہیں چل سکتا، خارجہ پالیسی گورننس  سمیت حکومت ہر جگہ حملے کر رہی ہے ، ‏بلاول بھٹو
April 25, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے وزیر اعظم اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہیں چل سکتا، خارجہ پالیسی،گورننس اور جمہوریت حکومت  ہر جگہ  حملے کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایف آئی  اے اب ایک دہشتگرد کے سہولت کار  کے ماتحت ہے ، 18ویں ترمیم،پارلیمانی نظام اور جمہوریت کو چھیڑنے نہیں دیں گے،ون یونٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ون یونٹ اور صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ملک ٹوٹے گا، صاحبہ کہنے سے کسی کا قد چھوٹا نہیں ہوگا ،جنہوں نے کہا ان کا قد چھوٹا ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ ہم ہر جگہ ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ، ہم انہیں پارلیمنٹ اور اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے نہیں دیں گے ، ہم نے پہلے بھی ون یونٹ کو قبول نہیں کیا تھا، اب بھی نہیں کریں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدارت نظام نافذ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی مگر اس سے ملک ٹوٹے گا۔