Thursday, May 2, 2024

یہ میری ایک نہیں سنتا !!! کے الیکٹرک کیخلاف وڈے سائیں نے وزیراعظم کو شکایتیں لگا دیں

یہ میری ایک نہیں سنتا !!! کے الیکٹرک کیخلاف وڈے سائیں نے وزیراعظم کو شکایتیں لگا دیں
July 1, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو کے الیکٹرک کیخلاف خوب شکایتیں سنائیں اور کہا کہ ان کا ایک ٹیلیفون اسپتال اور دوسرا کے الیکٹرک کو ہوتا تھا۔ وزیراعظم کراچی آئے توسائیں سرکارنے خوب دکھڑے سنائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کےخلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی کراچی آمد پر وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف نے گرمی کی شدت سے شہر میں ہلاکتوں کی وجہ پوچھی توسندھ کے بڑے سائیں سرکار پھٹ پڑے اور کہا کہ کے الیکٹرک ناقص کارکردگی نے انہیں الجھا کر رکھ دیا، ایک فون اسپتال میں اور دوسرا کے الیکٹرک کو کرتا تھا۔ وڈے سائیں بولے پچھلے سات سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کے الیکٹرک کا سی ای او چل کر وزیراعلیٰ ہاوس آیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی حکومت کی کار کردگی بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی استعداد کے مطابق عوام کو ریلیف دیا۔ 19 جون سے اب تک کراچی اسپتالوں 65 ہزار مریض لائے گئے جس میں سے 1250 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کے الیکٹرک بورڈ میں سندھ کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے۔