Thursday, April 18, 2024

یہ قبضہ مافیا نہیں رہائشی ہیں ، ان پر ظلم کیا جا رہا ہے ، خواجہ اظہار

یہ قبضہ مافیا نہیں رہائشی ہیں ، ان پر ظلم کیا جا رہا ہے ، خواجہ اظہار
October 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے  پاکستان کوارٹرزکے رہائشیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ قبضہ مافیا نہیں بلکہ یہاں کے رہائشی ہیں ۔ خواجہ اظہار الحسن  کا کہنا تھا کہ ان لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے ،پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانیوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، تمام لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔