Friday, April 26, 2024

یہ ستر یا اسی کی دہائی نہیں جہاں سب کو اپنی مرضی سے چلایا جائے ، مریم نواز

یہ ستر یا اسی کی دہائی نہیں جہاں سب کو اپنی مرضی سے چلایا جائے ، مریم نواز
July 10, 2018
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ ستر یا اسی کی دہائی نہیں جہاں سب کچھ اپنی مرضی سے چلایا جائے ، ہم گرفتاری دینے کیلئے پاکستان جا رہے ہیں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھاکہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے زیادہ عوامی سپورٹ صرف نواز شریف کی ہے، ووٹ کو عزت دو پارٹی کو نعرہ نہیں ایک حقیقت ہے، یہ حقیقت بہت جلد عوام کا بھی نعرہ بنےگی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم لاہور ائیرپورٹ سے باہر جائیں گے ، کارکنوں سے ملیں گے ،میاں صاحب ان سے خطاب بھی کریں گے ۔