Friday, May 17, 2024

یہ سب کیا ہو رہا ہے !!! پیپلزپارٹی پنجاب کا باغ اجڑنے پر بلاول کا منظوروٹو کو فون، اہم رہنما بلاول ہاﺅس طلب

یہ سب کیا ہو رہا ہے !!! پیپلزپارٹی پنجاب کا باغ اجڑنے پر بلاول کا منظوروٹو کو فون، اہم رہنما بلاول ہاﺅس طلب
July 2, 2015
کراچی (92نیوز) پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر دبئی سدھارنا مہنگا پڑ گیا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اچانک ملک چھوڑ جانے سے جماعت کے اندر بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ ایسے میں سابق صدر زرداری نے حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے پارٹی کو متحد کرنے کےلئے بلاول بھٹو زرداری اور رحمن ملک کوفوراً کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد بلاول بھٹوزرداری سیاسی طور پر متحرک ہو گئے۔ انہوں نے شہر کے مختلف اسپتالوں کے دورے بھی کیے اور سندھ کے رہنماوں سے پے در پے ملاقاتیں بھی کیں۔ تفصیلات کے مطابق ساری توجہ سندھ کی جانب مرکوز کی گئی توپنجاب سے پیپلز پارٹی کےلئے بری خبریں آنا شروع ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے پنجاب میں جماعت کے اندرجاری توڑپھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کو فون کرکے صورتحال پر باز پرس کی۔ جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو منظوروٹو سمیت پنجاب کے اہم رہنماو¿ں کو جمعرات کے روز بلاول ہاو¿س طلب کرلیا۔