Friday, April 26, 2024

یہ دھرنا نہیں محفل میلاد تھی، کیپٹن صفدر

یہ دھرنا نہیں محفل میلاد تھی، کیپٹن صفدر
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے باہر کیپٹن ر صفدر خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں محفل میلاد تھی۔
کیپٹن ر صفدر نے مزید کہا کہ ان کے خلاف ایک آڈیو ٹیپ کے حوالے سے پروگرام چلایا گیا جس میں پانچ کروڑ کا تذ کرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ آڈیو میں جس صفدر کی بات ہو رہی ہے وہ میں ہوں یا کوئی اور ہے۔