Thursday, May 9, 2024

‏یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک ہے ، فواد چودھری

‏یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک ہے ، فواد چودھری
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک ہے۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کا تاثر مسترد کر دیا۔ فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائے لیں گے۔ عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کے لئے ہے۔ مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے۔

فواد چودھری نے کہا انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔