Wednesday, May 8, 2024

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کا خدشہ

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کا خدشہ
September 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان پر اثرات، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوگیا، قیمت 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ، پاکستان میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا بھی اضافہ متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوگیا  ، عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا  جس کے بعد قیمت 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ تیل کی قیمتوں کے پاکستانی فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر نومبر میں عوام  پر پڑے گااور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ہے ،تاہم حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں  اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی ۔