Saturday, April 27, 2024

یکم مئی کو ہونے والی عالمی صحافی کانفرنس سے ملک میں صحافتی سرگرمیوں اور پاکستان کے تاثرکو مزید بہتر بنانے میں مدد ملےگی:عشرت العباد

یکم مئی کو ہونے والی عالمی صحافی کانفرنس سے ملک میں صحافتی سرگرمیوں اور پاکستان کے تاثرکو مزید بہتر بنانے میں مدد ملےگی:عشرت العباد
April 29, 2015
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاہے کہ یکم مئی سے پاکستان میں شروع ہونے والی عالمی صحافی کانفرنس سے ملک میں صحافتی سرگرمیوں اور پاکستان کے تاثر کومزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ گورنر ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطا ب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناتھا کہ  یکم مئی سے شروع ہونے والی عالمی صحافی کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس کے سولہ سیشن ہوں گے جن میں سولہ ممالک کے صحافتی وفود شرکت کریں گے ۔ عالمی صحافی کانفرنس کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کرینگے کہ پاکستان میں مسائل ہیں ائیڈیل صورتحال نہیں ہے لیکن پاکستان امن پسند ملک ہے۔