Tuesday, May 14, 2024

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی پٹرول 12 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ اس وقت فی لٹر پٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور  فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریوں پرعوام حکومت سے ناراض نظر آرہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا  لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔