Sunday, May 12, 2024

یکم فروری سے ملک بھر کی 900 سے زائد صنعتوں کو گیس سپلائی بند ، ذرائع

یکم فروری سے ملک بھر کی 900 سے زائد صنعتوں کو گیس سپلائی بند ، ذرائع
January 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ملکی گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی کے باعث بڑا اقدام اٹھا لیا۔ یکم فروری سے ملک بھر کی 900 سے زائد صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی گیس کی پیدوار میں مسلسل کمی کے باعث کمیٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ملک بھر کی 900 سے زائد صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کی منظوری دیدی جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور پلانٹس کو یکم مارچ سے گیس سپلائی بند کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

صنعتوں میں نصب کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی پر مستقل پابندی عائد  کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں1 ہزار 211 صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس استعمال کر رہی ہیں لیکن نیشنل گرڈ میں اضافی بجلی دستیاب ہونے کے باوجود صنعتی مالکان بجلی خریدنے پر تیار نہیں۔ گزشتہ دو برسوں کی قدرتی گیس کی پیداوار 400 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہو چکی ہے اور تمام صنتعوں کو گیس کی بجائے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے گی۔