Sunday, September 8, 2024

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7روپے فی لٹر تک کمی کا امکان
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں چھ روپے پندرہ پیسے لٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے تیس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل چار روپے فی لیٹر اور ہائی آکٹین کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔