Saturday, April 27, 2024

یکم ستمبر 1965ء: پاکستان نے انڈیا کیخلاف گرینڈ آپریشن سلام کا آغاز کیا

یکم ستمبر 1965ء: پاکستان نے انڈیا کیخلاف گرینڈ آپریشن سلام کا آغاز کیا
September 1, 2016
لاہور (92نیوز) انیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے یکم ستمبر کو بھارت کی کشمیر میں جاری جارحیت کےخلاف گرینڈ آپریشن سلام کاآغاز کیا جس میں پاکستانی فوج کو تاریخی کامیابی ملی۔ تفصیلات کے مطابق انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں یکم ستمبر کو پاکستان نے بھارتی بربریت کےخلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آج کے روز آپریشن گرینڈ سلام کی شروعات کرتے ہوئے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ وادی کے کئی اہم شہروں پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ دشمن کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ پاک افواج اس قدر موثر جواب دیں گی۔ جنگ میں یکم ستمبر کا دن پاک فوج کے جوانوں کے نام رہا جنہوں نے شجاعت وبہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔ قوم شاندار کارناموں پر اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔