Thursday, May 2, 2024

یکم رمضان المبارک کو ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج رہا

یکم رمضان المبارک کو ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج رہا
May 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) یکم رمضان المبارک کو ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج رہا۔ کراچی میں سمندری ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا۔ رحمت ، مغفرت اور برکتوں سے بھرا مہینہ کراچی والوں کے لئے خوشی کی نوید لے کرآیا۔ پہلا عشرہ رحمتوں کے سائے میں گزرے گا۔ چند روز کے دوران پارہ 35 ڈگری سے تجاوز نہ کرنے کا امکان ہے۔ دوسرے عشرے میں بھی زیادہ گرمی نہیں پڑے گی۔ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہے۔ جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے اکثر علاقوں میں پارہ 45 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد میں 48، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، موہنجوداڑو میں 46 ،ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر اور پڈعیدں میں 45 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہورمیں بھی پارہ 41 کو چھو گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شدید گرمی پڑے گی۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔