Friday, April 19, 2024

یکم ذوالحج 22 جولائی بروز بدھ کو ہو گی

یکم ذوالحج 22 جولائی بروز بدھ کو ہو گی
July 20, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظر نہیں آیا۔ یکم ذوالحج 22 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔ یوم عرفہ 30 جولائی اور عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہو گی ۔ سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ  کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے تمام مسلمانوں سے پیر کے روز ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی مگر ملک کے کسی بھی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ عیدالاضحیٰ، عیدالفطر کے بعد مسلمانوں کا دوسرا بڑا خوشی کا تہوار ہے جو یوم عرفہ یعنی حج سے اگلے روز منایا جاتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام دنیا میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ ذی الحجہ اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس کے بعد محرم الحرام سے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ ذی الحجہ کے آغاز سے مناسک حج کی ادائیگی کی تاریخیں بھی معلوم کی جاتی ہیں۔ اس سال کوروناوائرس کی وجہ سےسعودی حکومت نے بیرون ملک سے عازمین حج کو آنے کی اجازت نہیں دی اور سعودی عرب میں موجود صرف دس ہزار افراد فریضِہ حج ادا کر سکیں گے۔