Friday, March 29, 2024

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان
November 29, 2020

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبرسے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی۔

پٹرول اور ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوسکتا ہے۔ نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔ حکومت فی لیٹر پٹرول، ڈیزل پر 30، 30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔