Sunday, May 12, 2024

یکم جولائی سے گیس کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

یکم جولائی سے گیس کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کی تجویز
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کےلیے یکم جولائی سےگیس کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ تجویز کردیا  ، عوام کی جیب سے 347ارب روپے نکالے جائیں گے۔ دستاویز کےمطابق سوئی ناردرن نے آئندہ مالی سال کے لئے گیس کی بنیادی قیمت میں 100 فیصد اضافہ طلب کیا ، اگر اضافہ کر دیا جاتا ہے تو  صارفین پر 290 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سوئی سدرن کی جانب سے 20فیصد اضافہ مانگنے پر صارفین پر 57ارب  سے زائد کابوجھ پڑے گا۔