Sunday, May 12, 2024

یکم جولائی سے کیش نکلوانے پر بینک ودہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا

یکم جولائی سے کیش نکلوانے پر بینک ودہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) انیس سال بعد بڑی ٹیکس تبدیلی آ گئی۔ یکم جولائی سے کیش نکلوانے پر بینک ودہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔

فنانس بل 2021 میں ٹیکس کاٹنے کی شق کو حذف کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق تمام بنکنگ ترسیلات پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی شق کو حذف کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کی ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی بھی ختم کردی جائے گی۔ بنکوں سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس رجسٹرڈ افراد سے کٹوتی نہیں کی جاتی تھی۔ تاہم نان ٹیکس رجسٹرڈ افراد سے 0.6 فیصد کی کٹوتی لازم تھی۔ کٹوتی کی یہ شق 2002 میں نافذ کی گئی تھی جسے فنانس بل 2021 میں ختم کر دیا گیا ہے۔