Friday, March 29, 2024

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال
June 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔