Thursday, March 28, 2024

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  9 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
July 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں ، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  9 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔

پٹرول کی قیمت 5 روپے فی لٹر بڑھنےکا امکان جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 9 روپے لٹر اضافہ متوقع ہے ، سمری آج  وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔